۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید نیاز حسین نقوی

حوزہ/ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ کابل میٹرنٹی ہسپتال میں داعش کی دہشت گردی نہایت سفاکانہ وارادت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ کابل میٹرنٹی ہسپتال میں داعش کی دہشت گردی نہایت سفاکانہ وارادت ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ٹارگٹ کلنگ سنگدلی کی انتہا ہے۔ داعش کی تاریخ ایسے ہی دل دہلا دینے والے مظالم سے بھری پڑی ہے جس میں زندہ انسانوں کی کھال اتارنے، انسانوں کو زندہ جلانے جیسے بہیمانہ جرائم شامل ہیں۔داعش کی سفاکیت کی مثالیں زمانہءجاہلیت کے وحشیوں سے بھی بد تر ہیں۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان المبارک میں معصوم بچوں کا سفاکانہ قتل انسانی المیہ ہے۔بین الاقوامی ادارے درندہ صفت داعش کی باقیات کے خاتمے کے لئے افغان حکومت کی مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ننگر ہار میںمذہبی اجتماع پر خود کش حملہ بھیانک ہے ،افغانستان میں دہشت گردی کی تازہ لہر نہایت تشویشناک ہے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے رہنما نے متوجہ کیا کہ وطن عزیز بھی ہمسایہ ملک افغانستان کے حالات سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔اس لئے نیشنل ایکشن پلان کے تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے سرحدوں کے اندر اور باہر دہشت گردوں کے ہمدردوں اور سہولت کاروں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .